چین میں کرونا سے بچ کر پاکستان آنے والا طالب علم حادثے میں جاں بحق
چین میں کرونا وائرس سے بچ کر پاکستان آنے والا طالب علم گھر جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا، امجد علی حصول علم کے سلسلے میں چین میں مقیم تھا چین میں کرونا وائرس پھیلنے لگا تو دیگر پاکستانیوں کی طرح امجد بھی بذریعہ فضائی سفر اسلام آباد پہنچا جہاں سے وہ ایک مسافر گاڑی میں بذریعہ شاہراہ قراقرم اپنے آبائی علاقے ہنزہ کے لیے روانہ ہوالیکن کوہستان پٹن کے مقام پر گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس میں امجد علی ہلاک جبکہ دیگر تین مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ امجد علی کی میت کوآبائی علاقے ہنزہ جبکہ زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے ایبٹ آباد منتقل کیا گیا ہے