فرسٹ ایئر کی طالبہ کا مبینہ اغوا اور اجتماعی زیادتی کیس، مزید 2 ملزمان گرفتار
کراچی میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کا مبینہ اغوا اور اجتماعی زیادتی کیس میں مزید 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 4 ہو گئی ہے ۔ تفتیشی حکام کے مطابق لڑکی اور چاروں ملزمان کے ڈی این اے سیمپلز لے لیے گئے ہیں جو کہ آج لیب بھیجے جائیں گے، ڈی این اے کی رپورٹ آنے کے بعد ہی زیادتی سے متعلق واضح ہو گا۔ تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کے موبائل فونز تحویل میں لے لیے گئے ہیں اور متاثرہ لڑکی کا موبائل فون بھی پولیس کے پاس ہے۔