تھر پارکر میں 13 ماہ کے دوران 125 سے زائد خواتین کی خودکشی

سندھ میں غربت افلاس معاشرتی ناہمواریوں سے ضلع تھرپارکر میں خودکشیوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 13 ماہ کے دوران 125 سے زائد خواتین گلے میں پھندا یا کنویں میں گر کر جانیں گنوا بیٹھیں۔ ضلع تھرپارکر میں مسائل حل ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں، ایک جانب بچے خواتین اور شہری مختلف بیماریوں کے باعث انتقال کر رہے ہیں تو دوسری جانب غربت، افلاس، رسم و رواج اور سماجی دوریوں کے باعث نوجوان خواتین خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔