پیپلزپارٹی خفیہ ووٹنگ پر زور دیتی ہے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی سے متعلق کہا ہے کہ پی پی پی خفیہ ووٹنگ پر زور دیتی ہے، سپریم کورٹ اس بیان کو اپنے ریکارڈ کا حصہ بنائے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کہہ رہے ہیں ہم سندھ سے 10 نشستیں جیتیں گے