پی ڈی ایم حکومت کو گھر بھجوانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں حکومت کو گھر بھجوانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ ہم عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے ہیں، عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ افراتفری اور ناامیدی پھیلانے والوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔ لاہورمیں گور نر پنجاب چودھری محمد سرور سے پارٹی کی خاتون رکن زاہدہ لطیف کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے سینیٹ انتخابات کی غیر جانبداری پر کوئی انگلی نہ اٹھائے، اپوزیشن جماعتیں 2023 تک حکومت کے خاتمے کی تاریخیں دیتی رہیں گی۔ ان کاکہناتھا کہ اوپن بیلٹ کی مخالفت ووٹ بر ائے فروخت کی حمایت ہے۔ حکومت مخالف احتجاجی تحر یک خود اپوزیشن کیلئے سیاہ تاریخ ثابت ہوگی