خیبرپختونخوا میں کورونا سے مزید چھ افراد انتقال کرگئے

خیبر پختونخوا میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید چھ افراد انتقال کر گئے۔ کورونا ویکسینیشن کے باوجود خیبر پختونخوا میں کورونا کے وار جاری ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مذید چھ افراد جان بحق ہو گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 1986 ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 69386 ہو چکی ہے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ شہروں میں پشاور سے سب سے پہلے نمبر پر آگیا ۔ صرف پشاور میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 1025 ہو چکی ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے92 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اس کی تعداد27ہزار 982ہوگئی۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں درآمد شدہ ویکسین فرنٹ لائن پر موجود ہیلتھ ورکرز کو لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ مجموعی طور پر خیبرپختونخوا میں 1011 ہیلتھ ورکرز کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دے دی گئی ہے