دیگر ممالک سے روابط، حقیقی شراکت داری اور امن پاکستان کے مقاصد ہیں: معید یوسف
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے دیگر ممالک سے روابط، حقیقی شراکت داری اور امن پاکستان کا حصول ہے۔ کراچی میں نویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کے دوسرے روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معید یوسف کا کہنا تھا کہ امن مشقوں میں 45 ممالک حصہ لے رہے ہیں جس کا مقصد امن اور آپسی شراکت داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک سے روابط، حقیقی شراکت داری اور امن کا حصول پاکستان کے مقاصد ہیں۔