کوروناوائرس: سعودی شہریوں کے لیے بہترین آفر
کوروناوائرس: سعودی شہریوں کے لیے بہترین آفر سعودی شہریوں کو کورونا ٹیسٹ کروانے کے لیے اب کلینک سے پیشگی وقت لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ وہ فوراً جاکر ہاتھ کے ہاتھ وائرس کی ٹیسٹنگ کروا سکیں گے۔ غیرملکی خبرساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں یہ آفر ‘تطمن’ نامی کلینک کی جانب سے دی گئی ہے جہاں سے ہر کوئی بغیر پیشگی وقت لیے کورونا ٹیسٹ کراسکتا ہے۔ کوئی بھی شہری وائرس سے متعلق شک کا شکار ہو یا اسے لگے کہ وہ وائرس میں مبتلا ہے تو فوراً ٹیسٹنگ ہوسکتی ہے۔