پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے:صدر مملکت

صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے اور تمام اقتصادی اشاریے مثبت نتائج ظاہر کررہے ہیں۔ انہوں نے کراچی میں دستاویزی ڈرامہ''پانی کے پنکھ''کی نمائش کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پانی کواحتیاط کے ساتھ استعمال کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔ صدرنے کہاکہ ملکی ضرورت کومدنظررکھتے ہوئے ڈیموں کی تعمیروقت کی ضرورت ہے اور اس ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ترقی کررہاہے اور اب امریکہ اوردیگرممالک کے ساتھ امداد کی بجائے تجارت کی بنیاد پرتعلقات قائم ہیں۔