تیسراٹی20 : پاکستان کیخلاف جنوبی افریقی کی بیٹنگ جاری, جنوبی افریقہ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

لاہور: تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کے خلاف 48 رنز پر جنوبی افریقی کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، زاہد محمود اور محمد نواز نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں، حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔اس اہم میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ افتخار احمد، خوشدل شاہ او ر حار ث رؤف کو ڈراپ کر کے حسن علی اور آصف علی کو شامل کیا گیا ہے جب کہ زاہد محمود ڈیبیو کریں گے۔