امن مشق 2021 : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا بحری امن مشق کا معائنہ
راولپنڈی :پاکستان نیوی کی میزبانی میں امن مشق دو ہزار اکیس جاری ہے جس میں چالیس سے زائد ممالک شریک ہیں۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضاچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ”امن 2021″ مشقوں کا معائنہ کیا۔کراچی میں پی این ایس قاسم منوڑہ پر پاکستان نیوی کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت، دہشت گردی کے خاتمے اور جنگی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پاک بحریہ کی میزبانی میں ہونے والی “امن مشق 2021” میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔