طالبان سے مذاکرات نہیں ہو رہے، سیکیورٹی اداروں پر حملہ کر کے انکےحوصلے پست کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ رحمان ملک

اسلام آباد میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ اسلام کے چہلم کے موقع پرجلوس کی سیکیورٹی کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دہشت گردپرانے حربوں پر اترآئے ہیں انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ٹارگٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔ طالبان سے کوئی بات چیت نہیں وہ رہی،اگر طالبان ہتھیار ڈال دیں تو مزاکرات کے لئے تیار ہیں،وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ علماء نے دہشت گردوں پر قابو پانے کے لئے اہم کردار اداکیا ہے،میمو سکینڈل پر بات کرتے ہوئے رحمان ملک نےکہا کہ منصوراعجاز کوامریکہ میں کوئی نہیںجانتا اوریہاں اسے سرپربٹھایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ منصور اعجاز پہلے بھی فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف لکھتا رہا ہے،اگر ویزے کے لئے درخواست دی گئی تو قانون کے مطابق سیکیورٹی اور ویزا دیا جائے گا۔