پنجاب اورخیبر پختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوا وہیں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا

اسلام آباد، کوئٹہ، لاہور، پشاور گوجرانوالا، کشمیراور گلگت بلتستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی ، جس سے خشک موسم کا زور تو ٹوٹ گیا تاہم سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ جہاں میدانی علاقوں میں بار ش ہوئی وہیں پہاڑی علاقوں میں برفباری سے سیاحوں کی کثیر تعداد لطف اندوز ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ اگلے دو روز پنجاب، خیبر پختونخواہ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں برفباری ہو گی ۔آ ج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی تیرہ ، پارا چنار میں منفی گیارہ جبکہ کالام میں منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔