کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے جس میں ملک کی عسکری اور سیاسی قیادت شرکت کرے گی۔
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے آج شام کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں مسلح افوج کے تمام سربراہاں بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل احمد شجاع پاشا ڈی سی سی کے رکن نہیں ہیں۔ اگر ضرورت پڑی تو ان کو بھی اجلاس میں بلایا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں پاک امریکہ تعلقات،نیٹوسپلائی،ملکی سلامتی اوردفاعی امور کے علاوہ معمول کے ایجنڈے پر بھی غور کیا جائے گا۔