ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں نےڈی پی اوآفس پرحملہ کردیا،تین خودکش حملہ آور ہلاک ایک زخمی، ایک اہلکار سمیت تین افراد شہید ہوگئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے حساس علاقے میں واقعہ ڈی پی اوآفس پرہفتےکی دوپہر دہشت گردوں نےدھاوا بول دیا۔ پولیس کےمطابق دہشتگردوں نےمرکزی دروازے سےڈی پی او آفس میں داخل ہوکردستی بموں سےحملہ کیا، جس کےبعد شرپسندوں اور اہلکاروں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ صورتحال پرقابوپانے کیلئےفوج کو طلب کیاگیا اور ڈھائی گھنٹےجاری رہنےوالےاعصاب شکن مقابلے میں تین حملہ آور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیاہے۔ ہلاک و زخمی ہونےوالےخودکش حملہ آوروں کےجسم سےبندھےبارودی مواد کوناکارہ بنا دیا گیا۔ فائرنگ کےتبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت تین افراد شہید بھی ہوئےجبکہ چار اہلکاروں سمیت پندرہ افراد زخمی ہوئے جنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے ڈی پی اوکو بحفاظت نکال لیا۔ سٹیشن کمانڈربریگیڈیئرمنصورعزیزکےمطابق صورتحال مکمل قابو میں ہے اورڈی پی او آفس کو کلیئرکرا لیا گیا ہے۔ وقت نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت غافل نہیں ہے وہ دہشتگردوں کا مقابلہ کرنا جانتی ہے۔