ہالی ووڈ کی سائنس فکشن تھری ڈی فلم ”پیسیٍفک رِم“ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔

وارنر برادرز پکچرز کےتحت بننے والی اس فلم میں زمین پرحملہ آور ہونیوالی دیوہیکل شیطانی طاقتوں اور بلاؤں کے خاتمے کیلئے روبوٹس کو میدان میں لایا گیا ہے۔ فلم کی کہانی ٹریوس بیچم نے تحریر کی جبکہ ہدایتکاری کے فرائض گوئلرمو ڈیل ٹورو نے ادا کئے۔ فلم میں پارل مین سمیت ایڈرِس ایلبا، چارلی ہونام، رینکو کیکوچی اور رابرٹ کازنسکی جیسے معروف ہالی ووڈ اداکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ دو سو ملین ڈالر لاگت سے تیار ہونیوالی یہ سائنس فکشن فلم رواں سال بارہ جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔