اوگراسکینڈل میں توقیرصادق کی تقرری کے معاملے پر نیب نےتحقیقات کے بعد سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو کلیر قرار دے دیا دیگر کے خلاف ریفرنس تیار کر لیا گیا ۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب کی تحقیقاتی ٹیم نےاربوں روپے کےاوگرا کرپشن سکینڈل میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو چئیرمین اوگرا توقیر صادق کی تقرری کےحوالے سے کلئیر قرار دیدیا ہے۔ جبکہ سکینڈل میں شامل دیگر ذمہ داروں کے خلاف ریفرنس تیار کر لیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اپنے وکیل کے ذریعے تحقیقات میں شامل ہوئے اور انہوں نے تفتیشی ٹیم کو سوالات کے جواب بھی دیے جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے چئیرمین اوگرا توقیر صادق کی تقرری متعلقہ کمیٹی کی سفارش پرکی تھی ان کا ذاتی طور پر اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے، نیب کی ٹیم نے تحقیقات کے بعد ان کا نام اس کیس سے نکال دیا ہے ،نیب کے ذرائع کے مطابق کرپشن میں ملوث اوگرا کے سابق افسران کے نام ریفرنس میں شامل کیے گئے ہیں یہ ریفرنس جلدہی احتساب عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔