مشرقی سعودی عرب میں دو جرمن سفارتکاروں پر حملہ کیا گیا ہے۔ حملے میں سفارتکار محفوظ رہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق جرمن سفارتکاروں پر حملہ سعودی عرب کے مشرقی علاقے عوامیہ میں کیا گیا،، حملہ آوروں نے جرمن سفارتکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی اور پھر اسے نذرآتش کر دیا ، تاہم جرمن سفارت کار ایک سعودی شہری کی مدد سے محفوظ مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے،،،سعودی عرب کے سکیورٹی حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔