پاکستان ویمن ٹیم نے سہ ملکی ایک روزہ سیریز میں آئرلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دیدی

دوحا میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان ویمن ٹیم نے شاندار باؤلنگ کی اور مخالف ٹیم کی بلے باز وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکیں، اننگز میں آئرلینڈ کی صرف دو کھلاڑی ہی ڈبل فگر میں داخل ہوپائیں، اوپنر شلنگٹن بیس رنز بناکرآؤٹ ہوئیں جبکہ کپتان اسوبل جوائس نے ناقابل شکست چھتیس رنز بنائے، آئرلینڈ کی پوری ٹیم انچاسویں اوور میں بانوے رنز بناکرآؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے کپتان ثنا میر نے تین اور سعدیہ یوسف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں پاکستان نے ترانوے رنز کا ہدف چھبیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، جویریہ خان نے ناقابل شکست اکاون رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ سدرہ امین نے سولہ رنز بنائے، میچ میں کامیابی کے بعد قومی ٹیم کے سہہ فریقی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوگئے، پاکستان ویمن ٹیم اپنا اگلا میچ پندرہ جنوری کو جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلی گی۔