تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہو کرکہا تھا کہ اگر ان کیخلاف خیبر پی کے میں گو عمران گو کا نعرہ لگ گیا تو وہ گھر چلے جائینگے
اگر میرے خلاف گو عمران گو کا نعرہ لگا تو حکومت چھوڑ دونگا عمران خان نے گو نواز گو کا نعرہ متعارف کرایا اور اس کو بھرپور استعمال کیا عمران کہتے تھے کہ یہ نعرہ لگانا ہمارا جمہوری حق ہعمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر یہ بھی کہا کہ اگر حکمرانوں میں زرا بھی شرم ہے تو وہ گو نواز گو کا نعرہ سن کر حکومت سے مستعفی ہو جائیعمران خان نے کنٹینر پر ایک اور دعویٰ بھی کیا تھا ،،ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کیخلاف خیبر پی کے میں ان کیخلاف گو عمران گو کا ایک نعرہ بھی لگ گیا اور چند افراد بھی ان کیخلاف جمع ہو گئے تو وہ خیبر پی کے حکومت چھوڑ دینگے بلکہ دھرنا بھی ختم کر دینگعمران خان کا دھرنا تو ختم ہو چکا ہاں خیبر پختونخواہ میں انکی حکومت ابھی تک موجود ہے،،اب دیکھنا یہ ہے کہ گو عمران گو کے نعروں کے بعد عمران خان اپنی صوبائی حکومت ختم اور اٹھارہ جنوری کو ان کی اعلان کردہ حکومت مخالف مہم موخر کرتے ہیں یا نہیں