نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پر ویز مشرف سابق وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ اور سابق صوبائی وزیر داخلہ پر فرد جرم عائد کر دی گئی

Jan 14, 2015 | 16:02

Waqt News
نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کے حوالے سے نامزد مرکزی ملزم پرویز مشرف کے طبی معائنہ کے لئے میڈیکل بورڈ کی عدم تشکیل پر برہمی کا اظہار کیا پرویز مشرف کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں پیش کی گئی سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب خان شیرپائو اور سابق صوبائی وزیرداخلہ میر شعیب نوشیروانی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ کیس میں نامزد مرکزی ملزم سابق صدر پرویز مشرف ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے مشرف کا استثنیٰ مسترد کرتے ہوئے تینوں ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی

مزیدخبریں