اندونیشیا کا دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا,مختلف مقامات پر7 بم دھماکوں میں 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اقوام متحدہ کے دفتر اور غیرملکی سفارتخانوں کے قریب یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے، دہشتگردوں نے جکارتہ کے اسٹار بکس کیفے کو نشانہ بنایا، سیرینا مال نامی شاپنگ سینٹرمیں دھماکے کئے گئے۔۔حکام کے مطابق بارہ سے چودہ دہشت گردوں نے مختلف اطراف سے علاقے پر حملہ کیا،3خود کش بمباروں نے ریسٹورنٹ میں خود کو اڑایا، جبکہ مسلح افراد نے قریبی پولیس چوکی پر حملہ کیا،دہشت گرد حملے کے بعد کئی گھنٹے تک علاقہ میدان جنگ بنا رہا، (دھماکوں اور فائرنگ سے پولیس اہلکاروں سمیتچھ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، )دھماکوں بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کی آوازیں سنی جاتی رہیں،کمر پر بیگ لٹکائے دہشت گرد دستی بموں سے حملے کرتے رہے۔۔۔ دھماکوں کے بعد لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی،، لوگ بدحواسی کے عالم میں محفوظ مقامات تلاش کرتے رہےپولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، حکام کے مطابق حملوں میں شدت پسند تنظیم داعش ملوث ہوسکتی ہے، جبکہ حملوں کو پیرس طرز کے حملے قرار دیا جارہا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف نے جکارتا میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتیوں جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں دہشتگرد حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کہیں بھی ہونیوالی دہشتگردی کیخلاف سخت موقف رکھتاہے، دہشت گردی کے خلاف لڑنا ہماری مشترکہ ذمےداری ہے، دہشت گردی تمام مسلم ممالک کے لیے مشترکہ خطرہ ہے، وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی،،، انہوں نے دہشتگ ردی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اورحکومت انڈونیشیاکےدکھ میں برابرکےشریک ہیں