کوئٹہ میں انسداد پولیو مرکز پر دہشت گردانہ حملے کے بعد شہر کی فضاء سوگوار ہے
کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں گزشتہ روز انسداد پولیو مرکز پر خود کش حملے میں پندرہ قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، اس افسوسناک واقعے کے بعد شہر بھر کی فضاء سوگوار ہے جبکہ سیکریٹری صحت کی جانب سے دہشت گردانہ کارروائی کے باوجود انسداد پولیو مہم کو جاری رکھنے کے اعلان کے بعد آج آخری روز بھی سخت سیکیورٹی میں انسداد پولیو مہم جاری ہے،دوسری جانب سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سریاب اور سیٹلائیٹ ٹاؤن میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے،،گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے ۔