ہالی وڈ کے معروف اداکار کیون ہارٹ نئی کامیڈی فلم 'واٹ نو'کاٹریلر جاری کردیا گیا،،فلم چودہ اکتوبرکو قہقہے بکھیرنے آرہی ہے
لیزلی سمالز کی اس فلم کی کہانی کامیڈین کیون ہارٹ کے گرد گھومتی ہے،،جوایک فٹ بال گراؤنڈ میں بہت بڑا شو کرنے والا ہوتا ہے،،لیکن ترپن ہزار لوگوں کے سامنے پرفارم کرتے ہوئے وہ کئی ایسے مزاحیہ کرتب کرتا ہے،،کہ اس کا شوسال کا سب سے مقبول شو بن جاتاہے،،کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور اس فلم میں کیون ہارٹ کے علاوہ وارن بروز بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں،،فلم رواں برس چودہ اکتوبر کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی،