ترکی کے علاقے دیار باقر میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور انتالیس زخمی ہو گئے
ترک میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی صوبے دیارباقر کے شہر چنار میں دہشت گردوں نے پولیس ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا،،، ترک حکام کے مطابق دھماکہ پولیس ہیڈ کوارٹر کی عمارت کے داخلی دروازے کے قریب ہوا۔ دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ جس کے بعد حملہ آوروں نے عمارت پر راکٹ بھی فائر کئے۔دھماکے سے ہیڈکوارٹر کی عمارت گرگئی اور قریبی رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق دہشتگرد حملے میں خاتون اور بچے سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے،،جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا،،، دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر سیل کردیا۔۔۔ترک حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ دھماکے میں کرد علیحدگی پسند ملوث ہیں۔ منگل کے روز ترکی کے شہر اسنتبول سیاحتی مرکز سلطان احمد سکوائر پر خودکش حملے کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہوئے تھے۔