گھر کا بیدی لنکا ڈھائے، پٹھان کوٹ حملہ کے کئی دنوں بعد بھارتی حکومت اور میڈیا کو بالاآخر ہوش آنے لگا

گھر کا بیدی لنکا ڈھائے،، پٹھان کوٹ حملہ کے کئی دنوں بعد بھارتی حکومت اور میڈیا کو بالاآخر ہوش آنے لگا، پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کے بعد بھارت کی ترکیب الٹی پڑ گئی، پٹھان کوٹ حملہ بھارتی حکومت اور میڈیا کے گلے کی ہڈی بن گیا، بالاآخر بھارتی حکومت نے تحقیقات میں اندرونی تخریب کاری کےعنصرکاجائزہ لینا بھی شروع کردیا،کیاپٹھان کوٹ حملے میں اندرکی مدد شامل تھی، تحقیقات نے نیا رخ لے لیا، ملک کے اندر اور عالمی سطح پر جگ ہنسائی کے بعد بھارتی حکام نے پٹھان کوٹ ایئر بیس کےملازمین کےکالزکی جانچ پڑتال شروع کردی۔۔۔بے لگام بھارتی میڈیا نے حملے کا سارا ملبہ پاکستان پر ڈالا،اور بغیر ثبوت کے پاکستان کے خلاف زہر اگلتا رہا، حملے کا بھانڈا تو اسی دن پھوٹ گیا تھا جب بھارتی دعوے کے مطابق چند دہشتگرد پوری بھارتی فوج کو تنگنی کا ناچ نچاتے رہے، پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملہ ہوا نہیں کہ میڈیا اپنی پرانی روش پر اتر آیا اور پاکستان پر الزامات کی بھرمار کردی۔