لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ میں گھر میں آتشزدگی کے باعث ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے

آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا اندرون لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ میں ۔۔۔ جہاں تین منزلہ عمارت میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث رات گئے آگ بھڑک اٹھی ، اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،شعلے بلند ہوئے تو فوری طور پر فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا ، تاہم تنگ گلیوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں تھوڑی تاخیر بھی ہوئی ، عینی شاہدین کے مطابق عمارت میں دیکھتے ہی دیکھتے آگ بھڑک اٹھی عمارت میں موجود ایک خوش قسمت خاندان نے فوری طور پر دیواریں پھلانگ کر اپنی جانیں بچائیں اور مسجد کی چھت سے اتر کر بچ گئے ،نچلی منزل پر موجود خاندان اتنا خوش قسمت نہیں رہا ، جن کی تین خواتین اور دو مرد افسوس ناک واقعے میں جھلس کر جان گنوا بیٹھے ،،فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم تنگ و تاریک گلیوں اور لکڑی کا کام زیادہ ہونے کی وجہ سے اہلکاروں کو امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد صبح 8 بجے کے قریب آگ پر قابو پایا، عمارت میں موجود تمام افراد اور سامان جل کر خاکستر ہو گیا جب کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت بھی ممکن نہیں رہی