پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات پندرہ جنوری کو شیڈول تھے
پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات پندرہ جنوری کو شیڈول تھے،،، تاہم پٹھان کوٹ حملے کے بعد ایک بار پھر مذاکراتی عمل پرکالے بادل منڈلانے لگے،، بھارتی میڈیا ہاتھ دھو کر پاکستان اور مذاکراتی عمل کے پیچھے پڑا ، تاہم بھارتی قیادت نے اس بار تھوڑی ہوش مندی سے کام لیا،،، دوسری جانب پاکستان نےبھارت کو تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ،، جبکہ اس کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دیدی ،بھارت کی جانب سے جمعے کے لیے طے شدہ سیکریٹری خارجہ مذاکرات پر حتمی فیصلہ آج متوقع ہے،،، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیرِ خارجہ سشما سوراج سے بدھ کی رات ملاقات کی اور پاک بھارت سیکریٹری خارجہ کی جمعے کو ہونے والی ملاقات کے حوالے سے باضابطہ اعلان قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوال کے پیرس سے لوٹنے تک موخر کر دیا گیا ،بھارتی میڈیا کے مطابقبھارت کو یہ فیصلہ لینا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سیکرٹری خارجہ سطح کی بات چیت طے وقت پر ہوگی یا نہیں؟؟ واضح رہے کہ گذشتہ روز بھارتی وزیرِ داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ دونوں ملکوں کے خارجہ سیکریٹریوں کے درمیان مجوزہ مذاکرات ہوں گے یا نہیں اس کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا،،