مقبوضہ کشمیر میں لاپتہ نوجوان کی شہادت کے خلاف کشمیریوں کا شدید احتجاج,بھارتی پولیس کا پرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج ، شیلنگ کے دوران متعدد افراد زخمی
مقبوضہ کشمیر میں چند روز قبل اغواء ہونے والے بیس سالہ نوجوان اویس بشیر کی شہادت کے بعد کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا، سفاک بھارتی فوج نے نوجوان کو اغواء کے بعد بدترین تشدد کر کے شہیدکردیا جبکہ لاش کو پیرباغ کے قریب ریلوے سٹیشن پر پھینک دیا، قابض فوج نے نوجوان کی شہادت کے خلاف کشمیریوں کے پر امن احتجاج پر دھاوا بول دیا، بھارتی فوج نے درندگی کی انتہا کرتے ہوئے مظاہرین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، لاٹھی چارج اور شیلنگ کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔ کشمیریوں نے بھارتی فوج پر جوابی پتھراؤ بھی کیا، حریت رہنماؤں نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔