امریکا میں فائرنگ کے واقعات، مزید 35 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
نیویارک ۔ 14 جنوری (اے پی پی) امریکہ میں فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے مرکز نے ملک کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 35 افراد کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔اس مرکز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ بھر سے گذشتہ 48 گھنٹے کے دوران فائرنگ کے 196 واقعات درج ہوئے ہیں جن میں کم از کم 35افراد ہلاک اور114 زخمی ہوئے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے زیادہ تر واقعات ریاست اوہائیو، پنسلوانیا اور فلوریڈا میں پیش آئے۔امریکہ کے اس مرکز نے اسی طرح رپورٹ دی ہے کہ 2017 کے آغاز سے لے کر اب تک پورے امریکہ میں فائرنگ کے تقریبا 1840 واقعات پیش آئے جن میں تقریبا 480 افراد ہلاک اور 920 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔