ناکامیوں کے گرداب میں پھنسے شاہین اِس سےنکلنے کی ایک اور کوشش کریں گے
پاکستان اور آسٹریلیا میں دوسرا ٹاکرا بھی مصنوعی روشنی میں کھیلا جائے گا جو مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بج کر بیس منٹ پر شروع ہوگا،، اظہر الیون برسبین سے میلبرن پہنچ گئی جہاں انہوں نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا ،قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے،، آل راؤنڈر شعیب ملک کو موقع دیا جاسکتا ہے ،اس سے قبل کھیلے گئے ون ڈے میں پاکستان کو بانوے رنز سے شکست ہوئی تھی ،،آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے دو سو ارسٹھ رنز بنائے تھے جس کے تعاقب میں گرین شرٹس ایک سو چھہتر رنز پر ڈھیرہوگئے تھے ،کپتان اظہر علی کا کہنا ہے ناکامی کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے،دوسرے ون ڈے میں کم بیک کرنے کی پوری کوشش کریں گے