اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نےسویٹ ہوم میں متاثرہ بچی طیبہ سے بغیر اجازت ملاقات پر پابندی عائد کر دی
اسلام آباد کے اسسٹنٹ کمشنر نے جاری کردہ حکم نامے میں ہدایت کی ہے کہ تشدد کا شکار طیبہ سے غیرمجاز افراد کی ملاقاتیں سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ طیبہ کے قیام کے دوران سویٹ ہوم آنے والے تمام وزیٹرز کی فہرست تیار کی جائے۔ انھوں نے نے میڈیا کو بھی سویٹ ہوم میں طیبہ کی سرگرمیوں کی فوٹیج اور تصاویر بنانے سے روک دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مزید حکم جاری کیا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر میڈیا کو بھی طیبہ سے نہ ملنے دیا جائے۔ سویٹ ہوم کے چئیرمین زمرد خان نے نوٹیفیکشن کی تصدیق کی ہے۔