ملتان میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کیلئے یونیورسٹی گراؤنڈ کو ہی شادی ہال میں تبدیل کردیا،
ملتان میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود کے بیٹے کی دعوت ولیمہ،، تبدبلی کا راگ الاپنے والوں نے زکریہ یونیورسٹی کے گراؤنڈ کوہی پنڈال بنا لیا،،، 25 ہزارمہمانوں کیلئے دو میدانوں کو ملانے کے لئے اسپورٹس گراونڈ کو تباہ کیا گیا۔ گراونڈ کی دیواریں بھی توڑدی گئیں اور جالیاں کاٹ دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی نے صرف 5 ہزار روپے کرائے کے عوض پورا اسپورٹس گراونڈ شادی کے لیے دے دیا۔۔۔ دوسری طرف انتظامیہ کہتی ہے کہ یونیورسٹی نے صرف ولیمہ کی تقریب کی اجازت دی تھی، اگر میدان میں توڑ پھوڑ ہوئی ہے اور اسے خراب کیا گیا ہے تو ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کریں گے