کینیڈا میں بھی مسلم عورتوں پرحجاب پہننا مشکل ہوگیا ،
نسل پرستی کی وبا کینیڈا تک جا پہنچی ،،کینیڈین ریاست اونٹاریو میں سکول جاتی گیارہ سالہ بچی پر ایک شخص نے چاقو کے وار کر دیے ،،ملزم کی جانب سے دو بار حملہ لڑکی کے حجاب کو کاٹنے کے لیے کیا گیا،، ریاست اونٹاریو کی وزیراعظم کیتھلین وائن نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ 'یہ منافرت پھیلانے والوں کا ایک بزدلانہ فعل تھا اور ان کا کینیڈا کے شہریوں سے کوئی تعلق نہیں ہے'۔ انھوں نے کہا کہ 'ہم کم سن بچی کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لیے کھڑے ہیں جنھیں صرف حجاب پہننے پر نشانہ بنایا گیا'۔مقامی اسکول کے بورڈ کا کہنا ہے کہ اسکول میں کنڈرگارٹن سے گریڈ 6 تک مختلف ثقافتی اور معاشی پس منظر رکھنے والے 300 طلبہ زیرتعلیم ہیں۔