عمران خان اناڑی سیاست دان ہے،دھرنے والے ملک کا مستقبل تاریک کر کے کینیڈا چلے جائیں گے, وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال
لاہور میں نجی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج ڈوبتا ہوا پاکستان ابھرتا ہوا پاکستان ہے،،انتخابات میں پانچ ماہ باقی ہیں تو دھرنوں کی کیا ضرورت ہے, دھرنے دینے والے ملک کی ترقی کوروک کرکینیڈا بھاگ جائیں گے ،، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سانحہ قصور کے مجرم کی گرفتاری کے لیے پوری کوشش کی جا رہی ہے، ہمارے سیاستدان اس واقعہ پر سیاست چمکانا بندکریں, احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارت کے آرمی چیف اور ٹرمپ بیانات بتاتے ہیں کہ پاکستان کو بیرونی دباو میں لانے کی کو شش کی جا رہی ہےاس وقت اندروانی اتحاد کی ضرورت ہے,اپوزیشن جماعتیں دھرنے اور احتجاج کے زریعے ان کا کام آسان کرینگے , احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سینٹ کو ثبوتاز کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے, اگر کوئی اسمبلی ٹوٹی اور سینٹ کی نمائندگی متاثر ہوئی تو منفی پیغام ابھرے گا ،عمران خان کی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے انہوں نے منفی سیاست سے ثابت کیا کہ ملکی مسائل حل نہیں کر سکتے