افغان طالبان کو شکست دینے میں ناکامی پر ٹرمپ نے پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا،، عمران خان
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے انٹرویو کے دوران کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کوئی لینا دینا نہیں،، اس جنگ میں ہم نے اپنا خون شامل کیا, افغان طالبان کو شکست دینے میں ناکامی پر ٹرمپ نے پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا،،، پاکستان اپنی بقا کی نہیں امریکا کی جنگ لڑ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن قائم نہ ہونا خود ٹرمپ اور پورے امریکا کیلئے شرمناک ہے، افغانستان میں امریکا کی اتنی بڑی تعداد میں فوج کی موجودگی کے باوجود جنگ میں ناکامی ہوئی، امریکی صدر اپنی ناکامی کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں، اس لیے اس کا ملبہ پاکستان پر ڈالا جا رہا رہے, سال نو پر ٹرمپ کا ٹوئٹ انتہائی توہین آمیز تھا، جس طرح امریکا نے پاکستان سے برتاؤ کیا وہ درست نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں کپتان بولے کہ آئندہ انتخابات میں اگر وہ وزیراعظم منتخب ہوئے تو ٹرمپ سے ملاقات کریں گے،، یہ ملاقات کڑوی گولی ہو گی مگر نگلنا پڑے گی، اقتدار میں آنے کے بعد پاک امریکا تعلقات میں بہتری لائیں گے،، وہ اب بھی یہی چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک درمیان تعلقات بہتر ہوں ،،، وہ نہیں چاہتے کہ پاک فوج دوسروں کیلئے اپنے قبائلیوں کیخلاف لڑے، لاکھوں مدرسوں کو قومی دھارے میں لائیں گے۔۔۔