برطانیہ کے سابق مایہ ناز فٹبالر این رش پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے بے تاب ہیں، وہ جلد پاکستان آئیں گے۔
سابق برطانوی اسٹار فٹبالر این رش جلد دورہ پاکستان کے لیے بے تاب ہیں، انہوں نے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ این رش کیریئر میں سب سے زیادہ 346گول کرنے والے کھلاڑی ہیں، ویلز کی قومی ٹیم کی جانب سے بھی این رش نے28 گول کیے۔ فٹبالر این رش ریٹائرمنٹ کے بعد ٹی وی مبصرہیں، این رشن نے لیورپول کلب کے دیگر کھلاڑیوں کو بھی پاکستان لے جانے کا عندیہ دیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں دنیائے فٹ بال کے دونوں بڑے نام کاکا اور لیوئس فیگو دبئی سے خصوصی طیارے سے کراچی پہنچے تھے، اس موقع پر انھیں سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی گئی تھی۔