ارفع کریم رندھاوا کی ساتویں برسی 14 جنوری منائی جائے گی
پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کی ساتویں برسی 14 جنوری کو منائی گئی۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ محض نو برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل امتحان پاس کر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والی ارفع کریم رندھاوا دو فروری 1995ء کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے کم عمری میں ہی سافٹ وئیر سرٹیفکیٹ حاصل کر کے عالمی شہرت حاصل کی۔ ارفع کریم رندھاوا کو دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو بل گیٹس نے ذاتی مہمان بنا کر امریکا آنے کی دعوت دی اور مائیکرو سافٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کروایا۔