ڈیل سٹین نے سٹورٹ براڈ اور رنگنا ہیراتھ کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا
سٹار جنوبی افریقن فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین نے ٹیسٹ کرکٹ میں سٹورٹ براڈ اور رنگنا ہیراتھ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ اسطرح وہ زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر آٹھویں باﺅلر بن گئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں دو وکٹیں لیکر براڈ اور ہیراتھ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔تینوں باﺅلرز نے یکساں 433 وکٹیں لے رکھی ہیں، اب سٹین کو سابق بھارتی باﺅلر کیپل دیو کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید دو وکٹیں درکار ہیں اگر وہ کیپل کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہو گئے تو وہ زیادہ وکٹیں لینے والے باﺅلرز کی فہرست میں ساتویں نمبر پر آ جائیں گے۔ کیپل نے 434 وکٹیں لے رکھی ہیں، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں۔