وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر کا استعمال، خزانے پر بوجھ پڑ گیا
تبدیلی سرکار کا ایک اور کارنامہ، بچت کے صرف دعوے، وزیراعلیٰ کا صوبے میں ہیلی کاپٹر کا استعمال، خزانے پر بوجھ پڑ گیا۔ وی آئی پی فلائٹس کے لئے 2 کروڑ 21 لاکھ روپے اضافی فنڈز مانگ لئے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے وی آئی پی فلائٹ کے لئےا ضافی فنڈز کی منظوری دینے کے لئے 15 جنوری کو صوبائی سب کابینہ برائے خزانہ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔