قطرمیں امریکی فوجی اڈے کی توسیع کی یادداشت پر دستخط
قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان نے کہا کہ قطر اور امریکہ نے قطر میں امریکی فوجی اڈے کی توسیع کی ایک یادداشت پر دستخط کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز محمد بن عبدالرحمان نے دوحہ میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپپیو سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے مشترکہ اسٹریٹجک مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کی،بعد ازاں منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے مزکورہ یادداشت کو لاگو کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازین فریقین نے مشرقی وسطی کے امن عمل، خلیجی ملکوں کے درمیان سفارتی بحران، شام کے مسئلے اور انسداد دہشت گردی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا اور انسداد دہشت گردی سمیت دیگر معاملات میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے۔قطر کے ذرائع ابلاغ کے مطابق، قطر اور امریکہ کا مزکورہ یادداشت امریکہ کے العدید میں ہوائی اڈے سے متعلق ہے جو دوحہ سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس وقت اس ہوائی اڈے میں دس ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں۔