کراچی : ایم کیوایم کے بعد جی ڈی اے کا بھی حکومت سے ناراضی کا اظہار
ایم کیوایم کے بعد جی ڈی اے نے بھی حکومت سے ناراضی کا اظہار کر دیا ہے ۔ صوبائی ترجمان جی ڈی اے سردار رحیم نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ جی ڈی اے کے تحفظات ابھی تک برقرارہیں ہم بھی حکومت سے ناراض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند دن اورانتظارکریں گے،وعدے پورے کئے جائیں۔ ہم نے سندھ کے مختلف شہروں کے لئے ترقیاتی منصوبے اورنوجوانوں کے لئے روزگارمانگا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جی ڈی اے سندھ میں پیپلزپارٹی کی طرز حکمرانی پر بھی اعتراض کیا ہے اور سندھ میں جاری کرپشن اوراقرباپروری پر وفاق سے کئی شکایات کی ازالہ نہیں ہوا۔ انہوں کہا کہ پیرپگارا کی ہدایت پر جلد مشاورتی اجلاس بلایا جائے گا۔