وزیرخارجہ نے مسئلہ کشمیر کیلئے سعودی عرب کی غیرمتزلزل حمایت پرشکریہ ادا کیا
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے تمام فریقوں پرزیادہ سے زیادہ ضبط وتحمل سے کام لینے، مزید کشیدگی سے بچنے اورتعمیری مذاکرات کاحل تلاش کرنے پرزوردیاہے۔وہ ریاض میں اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان السعود سے گفتگو کررہے تھے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان امن کے لئے تمام فریقوں کے درمیان تعمیری مذاکرات کے لئے ہرممکن کوشش کی حمایت کرے گا۔انہوں نے اپنے سعودی ہم منصب کوکشیدگی کے خاتمے کے لئے علاقائی وزرائے خارجہ کے ساتھ اپنے رابطوں سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ ایران اورامریکہ نے اپنے باضابطہ بیانات میں واضح کیاہے کہ وہ خطے میں کشیدگی کاخاتمہ چاہتے ہیں۔وزیرخارجہ نے مسئلہ کشمیر کے لئے سعودی عرب کی غیرمتزلزل حمایت پراس کاشکریہ ادا کیا اور اقتصادی اورمالیاتی شعبوں میںمضبوط دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال کیا۔سعودی وزیرخارجہ نے کشیدگی کے خاتمے کے لئے وزیرخارجہ کے دورے اور پاکستانی کوششوں کوسراہا۔فریقین نے خطے اوردنیاکے دوسرے حصوں میں امن وسلامتی کومتاثرکرنے والے امورپر قریبی روابط اورمشاورت برقراررکھنے پراتفاق کیا۔