لسبیلہ میں کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2افراد جاں بحق

اوتھل کے قریب تیز رفتار کار نے دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔ حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق لسبیلہ میں اوتھل لاکھڑا موڑ کے قریب تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا ہے جس میں کار نے موٹرسائیکل کو زور دار ٹکر دے ماری۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد جاں بحق ہو گئے اور دونوں افراد کی نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔