کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔خاتون رکن امریکی کانگریس

امریکی کانگریس کی خاتون رکن ڈیبی ڈینجیل نے کہا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔کانگریس کی خاتون ڈیبی ڈینجیل نے گزشتہ روز اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ ہزاروں افراد کو بلاجواز حراست میں لیا گیا ہے اور لاکھوں افراد انٹرنیٹ اور ٹیلیفون سے محروم ہیں۔ڈینجیل مشی گن کے 12 ویں کانگریس ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کرتی ہیں۔