سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا
سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا صوبہ بھر کے مختلف علاقوں میں آٹے کے سرکاری نرخ 40 روپے 25 پیسے فی کلو مقرر ہیں اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 805 روپے میں فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے مگر اس کے باوجود مختلف مقامات پر آٹا فی کلو 46 روپے سے 50 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے