مظلوم کشمیری کا قتل عام جاری، دو اور کشمیری نو جوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری کا قتل عام کا نہ رکنے والا سلسلہ جا ری ہے۔ ضلع بڈگرام میں قا بض بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے دو وار کشمیری نو جوانوں کو شہید کر دیا ۔کشمیر میڈیا کے مطابق بھارت کے زیر کنٹرول مقبو ضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں چاڈورہ کے علاقے بہرام پورہ اور پلوامہ کے علاقے کلتراہ میں قا بض بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کی دو الگ الگ کارروائیوں میں دونوجوانوں کو شہید کر دیا۔دوسری جا نب قا بض بھارتی فو ج نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص معلومات کے بعد علاقے میںسرچ آپریشن شروع کیا گیا ۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ دو دنوں میں تازہ ترین شہادتوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔اتوار کے روز پلوامہ ضلع میں ترال کے علاقے گلشن پورہ میں بھارتی فوجیوں نے فا ئرنگ کر کے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاتھا۔