وادی نیلم میں مٹی اور برفانی تودے گرنے سے60افراد جاں بحق درجنوں زخمی
آزاد جموں و کشمیر کی وادی نیلم میں پندرہ دیہات پر مٹی اور برفانی تودے گرنے سے اب تک60 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوچکے ہیںجب کہ بیالیس زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق45 مکان مکمل تباہ ہوئے ہیں۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے رضاکار اور دوسرے محکموںکے امدادی کارکن متاثرہ علاقوں میں امداد ی کاموں میں مصروف ہیں۔متاثرہ لوگوں کو خوراک ،کمبل اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔