وفاق اورگلگت بلتستان کی مشترکہ ٹیم ترقیاتی پیکج مرتب کرےگی : اسد عمر
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کےساتھ مل کرٹیم بنائی ہے، وفاق اورگلگت بلتستان کی مشترکہ ٹیم ترقیاتی پیکج مرتب کریگی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے ساتھ مل کر وفاق اور گلگت بلتستان کی مشترکہ ٹیم بنائی ہے جو چند ہفتوں میں انشاءاللہ گلگت بلتستان کے لئے ایک تاریخی ترقیاتی پیکج مرتب کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ترجیح وہ پاکستانی ہیں جوپسماندہ علاقے سے ہیں، دونہیں ایک پاکستان۔