پاک بحریہ کے تین کموڈورز کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
پاک بحریہ کے تین کموڈورز کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے تین کموڈورز کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں کموڈور جاوید اقبال، کموڈور محمد سہیل ارشد اور کموڈور سلمان الیاس شامل ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل جاوید اقبال اور ریئر ایڈمرل محمد سہیل ارشد نے 1989 جبکہ ریئر ایڈمرل سلمان الیاس نے 1990 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ ترقی پانے والے افسران پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ افسران پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہی